Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتی اقامتی اسکولوں میں تمام سہولتوں کی فراہمی کا تیقن

اقلیتی اقامتی اسکولوں میں تمام سہولتوں کی فراہمی کا تیقن

نرساپور۔ 18 اگست (سیاست نیوز) اقلیتی اقامتی اسکولس کو تمام تر سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا اور انگریزی زبان پر عبور کیلئے خصوصی کلاسیس چلائی جائیں گی۔ یہ بات ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مائناریٹی کارپوریشن ضلع میدک جناب احمد علی نے بتائی۔ انہوں نے آج یہاں نرساپور اقلیتی اقامتی اسکول (لڑکوں) کا اچانک دورہ کیا۔ اساتذہ اور پرنسپل سے تفصیلی بات چیت کے بعد میں ہاسٹل اور طلبہ کو دی جانے والی سہولیات پر تبادلہ خیال کیا اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبہ میں اخلاقیات اور ان کی بہترین تربیت پر خصوصی توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے بتایا کہ طلبہ کیلئے گرم پانی کی سہولت کا عنقریب آغاز ہوگا اور انگریزی زبان پر عبور اور بول چال میں طلبہ کی مدد کیلئے چینائی کے ادارے سے مدد حاصل کی جارہی ہے اور مواد حاصل کرتے ہوئے خصوصی کلاسیس کے ذریعہ طلبہ میں صلاحیتوں کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ نرساپور اقلیتی اقامتی اسکول میں فی کلاس 15 طلبہ کی گنجائش ہے اور اسپاٹ ایڈمیشن کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT