اقلیتی اقامتی اسکول میں داخلے کیلئے شعور بیداری پر زور

   

بھونگیر /25 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھونگیر میں آج مسلم شادی خانہ میں اقلیتی اقامتی اسکولس میں داخلوں کیلئے کل جماعتی مسلم قائدین کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اس موقع پر ضلع اقلیتی بہبود انچارج آفیسر یادیا نے کہا کہ ضلع یادادری بھونگیر میں تین اسکولس، بھونگیر ،چوٹ اوپل میں لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے آلیر میں اسکولس قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں تینوں اسکولس طلبہ کے بہتر نتائج ہے اور سو فیصد طلبہ دسویں اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانون میں اعلی نشانات سے کامیاب ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ داخلہ کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ 31 جنوری آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ ہے۔ اسی لئے سرپرست طلبہ وطالبات داخلہ کیلئے جلدی کریں۔ اسکول پرنسپل شریکانت نے اسکول میں طلبہ کو فراہم کردہ سہولیات طلبہ کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر اجلاس میں شامل کل جماعتی مسلم قائدین سید جاوید قادری، سید احمد افضل، عابد علی، کاظم احمد، صحافی محمد شجاع الدین نے اسکولس میں داخلوں کیلئے مسلم علاقوں میں تشہیری مہم چلانے اور اقلیتوں میں شعور بیداری مہم چلانے پر زور دیا ۔ بعد ازاں تشہیری مہم کے پوسٹر کا رسم اجراء انجام دیا گیا۔ اس موقع پر مسلم قائدین حمید، اسمعیل، امتیاز، مجیب، امیر الدین اور دیگرموجود تھے۔