Wednesday , June 28 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتی اقامتی اسکول نلگنڈہ میں کل قرعہ اندازی کے ذریعہ داخلے

اقلیتی اقامتی اسکول نلگنڈہ میں کل قرعہ اندازی کے ذریعہ داخلے

نلگنڈہ 23 ؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اقلیتی اقامتی مدارس میں جاریہ تعلیمی سال آن لائن درخواست گذاروں کو مخلوعہ نشستوں کو پُر کرنے کے لئے 25 ؍ اپریل کو نلگنڈہ میں پھر ایک دفعہ قرعہ اندازی کے ذریعہ پر کیا جائیگا ۔ یہ بات ضلع اقلیتی بہبود آفیسر مسٹر وینکٹیشورلو نے صحافتی بیان میں بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2017-18 کے لئے پانچویں چھٹویں‘ ساتویں اور آٹھویں جماعتوں میں 13 اپریل کو قرعہ اندازی کے ذریعہ پر کیا گیا ماباقی نشستوں پر متحدہ نلگنڈہ کا مستقر کے ٹاؤن ہال میں صبح 10 بجے ڈرا کے ذریعہ پر کیا جائیگا ۔ طبقہ وار اساس پر محفوظ قرار دیئے گئے ۔ خواہشمندوں سے ہی پر کی جائیں گی ۔ انہوں نے آن لائن کے ذریعہ درخواست داخل کرنے والے طلبا و طالبات کے سرپرستوں سے خواہش کی کہ وہ آن لائن رسید کے ساتھ مقررہ وقت پر حاضر رہے ۔ قرعہ اندازی کے موقع پر حاضر رہنے والوں کو مخلوعہ نشستوں کے ذریعہ پر کیا جائیگا انہوں نے اس موقع پر استفادہ کرنے کی خواہش کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT