Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتی اقامتی اسکول ورنگل میں داخلے

اقلیتی اقامتی اسکول ورنگل میں داخلے

حیدرآباد /8 مارچ ( راست ) ڈاکٹر اقبال محی الدین پرنسپال ٹی ایس ریسیڈنشیل اسکول انگلش میڈیم میناریٹی برائے طلباء ورنگل کی اطلاع کے بموجب تعلیمی سال 2016-17 کیلئے دواخلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے ریسیڈنشیل اسکولس جو مائناریٹی کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ میں 12 اسکولس جن میں لڑکیوں کے تین اور لڑکوں کیلئے 9 اسکول قائم ہیں ۔ جہاں پر حکومت کی جانب مفت قیام و طعام یونیفارم کے علاوہ بہترین تعلیم کا انتظام ہے ۔ جماعت پنجم میں داخلہ کیلئے انٹرنس ٹسٹ کی بنیاد پر داخلہ ہوگا درخواست فارم آن لائین داخل کرنا ہوگا ۔ TSRJDC.cgg.gov.in طالب علم کوئی بھی میڈیم کا ہو فارم داخل کرسکتا ہے اور دیگر جماعتوں جیسے VIII، VII، VI کیلئے راست داخلہ دیا جائے گا ۔ طالب علم کا انگلش میڈیم ہونا ضروری ہے ۔ آن لائین فارم داخلک رنے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2016 ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9908623884 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT