Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتی اقامتی اسکول کا افتتاح، تعلیم کا آغازندارد

اقلیتی اقامتی اسکول کا افتتاح، تعلیم کا آغازندارد

یلاریڈی میں عہدیدارو ں کی عدم دلچسپی، اولیاء طلبہ کو تشویش

یلاریڈی۔/20جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر پر قائم کئے گئے میناریٹی ریسیڈنشیل اسکول برائے طلباء جس کا افتتاح 30جون کو کردیا گیا لیکن آج تک اسکول کا آغاز نہ ہوسکا صرف اس لئے کہ عمارت میں اقامتی طلباء کیلئے سہولتوں کیلئے باتھ رومس، حصار بندی، پانی جیسے کاموں کو مکمل نہیں کیا گیا جس سے اسکول کا آغاز یقینی طور پر کیا جانا محال لگتا ہے اور روزانہ اولیائے طلباء اپنے بچوں کی تعلیم ضائع ہونے کی فکر میں اسکول کے چکر لگارہے ہیں اور انہیں کوئی ٹھوس جواب آغاز کا نہیں دیا جارہا ہے جس سے اولیائے طلباء میں تشویش بڑھتی جارہی ہے۔ ضلعی عہدیدار دورہ کرتے ہوئے یہاں کی سہولتوں کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں کررہے ہیں۔ تعلیمی سال کے آغاز ہوئے دیڑھ ماہ کا عرصہ گذر چکاہے اور حکومت ذمہ داران اسکول کے آغاز میں عدم دلچسپی و لاپرواہی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ اسکول میں 120 طلباء کا تین جماعتوں کیلئے داخلہ ہوچکا ہے اور ان کیلئے نصابی کتابوں کا کوئی پتہ نہیں اور مکمل اساتذہ کا ابھی تک تقرر عمل میں نہیں لایا گیا ہے۔ میناریٹی کیلئے فکر مند سرکار کا اس طرح کا رویہ لمحہ فکر سے کم نہیں۔ اولیائے طلباء کا کہنا ہے کہ جلد از جلد جماعتوں کا آغاز کردیا جائے تاکہ بچوں کی تعلیمی صلاحیت پر منفی اثر نہ پڑے۔ گرمائی تعطیلات سے آج تک طلباء تعلیم سے محروم ہیں۔

TOPPOPULARRECENT