Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتی اقامتی بوائز اسکول مٹ پلی میں ہریتا ہارم ریالی

اقلیتی اقامتی بوائز اسکول مٹ پلی میں ہریتا ہارم ریالی

مٹ پلی۔ 13 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ اقلیتی اقامتی (ریسیڈنشیل) بوائز اسکول مٹ پلی کے طلباء نے آج ہریتا ہارم ریالی میں شرکت کی۔ اس موقع پر پرنسپل جناب ستیہ نارائنا شعور بیداری ہریتا ہارم کے تعلق سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پودے لگائیں، ماحول کو خوشگوار بنائیں اور آلودگی ہٹائیں۔ طلباء ہریتا ہارم شعور بیداری پر مشتمل نعروں سے ایس بیاڈجس تھامے ہوئے تھے۔ طلباء اقلیتی اقامتی اسکول سے ہوکر ریالی کی شکل میں میونسپل مٹ پلی پہنچے پھر نرسری پودوں کو لے کر اقلیتی اقامتی اسکول روانہ ہوئے۔ اس موقع پر وارڈن عبدالقیوم اساتذہ صادق علی، یادگری، سرینواس، پی ای ٹی نوین کے علاوہ دیگر عملہ نے اپنا تعاون پیش کیا۔

TOPPOPULARRECENT