Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی اقامتی تعلیمی اداروں میں تقررات تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نوٹیفکیشن جاری کرے گا

اقلیتی اقامتی تعلیمی اداروں میں تقررات تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نوٹیفکیشن جاری کرے گا

حیدرآباد ۔ 6 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن ریاست بھر میں قائم کئے جانے والے 70 تلنگانہ اقلیتی اقامتی تعلیمی اداروں میں 650 جائیدادوں پر تقررات کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرے گا ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے حال میں ان اسکولس کے اسٹاف کے تقررات سے متعلق فائل پر دستخط کردئیے ہیں ۔ ریاستی حکومت نے 150 اقامتی اسکولس 1960 مستقل جائیدادوں اور 280 آوٹ سورس ملازمین کی جائیدادوں کی منظوری دی ہے ۔ تقررات تین مراحل میں ہوں گے ۔ اس دوران تلنگانہ اقلیتی تعلیمی اداروں کی سوسائٹی تمام اضلاع میں اقلیتی اقامتی اسکول کے قیام کے لیے عمارتوں کی نشاندہی کے کام میں مصروف ہے ۔ سوسائٹی کے سکریٹری بی شفیع اللہ نے کہا کہ تقریبا تمام اضلاع میں اراضی کی نشاندہی کی جاچکی ہے ۔ ہر اسکول کی عمارت بیس کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی ۔ اگلے تعلیمی سال 2017-18 سے نئی عمارتوں میں منتقلی ہوگی اندراج اور تشہیری مہم جلد شروع کی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT