Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتی اقامتی مدارس میں بچوں کو شریک کروانے کا مشورہ

اقلیتی اقامتی مدارس میں بچوں کو شریک کروانے کا مشورہ

کلواکرتی۔ 9 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی میں آج مائناریٹی قائدین نے میڈیا کو بتایا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے ریاست بھر میں 71 مائناریٹی اقامتی اسکولس کا آئندہ تعلیمی سال سے آغاز عمل میں آرہا ہے جس کے مستقر کلواکرتی میں لڑکیوں کیلئے اور اچم پیٹ میں لڑکوں کیلئے ریاستی حکومت نے منظوری دی ہے، لہذا ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے بچوں کے شاندار مستقبل کیلئے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور کثیر تعداد میں اپنے بچوں کو ان اقامتی مدارس میں داخلہ دلوائیں۔ اس اقامتی مدارس کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں پر مکمل نصاب انگلش میڈیم کا ہوگا اور جہاں پر بہترین اساتذہ کا تقرر عمل میں لاکر لازمی دینیات کی تعلیم مقرر کرتے ہوئے دین و دنیا کو ساتھ رکھ کر طلبہ کے مستقبل کو روشن کیا جائے گا۔ جاریہ ماہ کی 15 تاریخ آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ سرپرستوں سے گذارش کرتے ہیں کہ جلد سے جلد اپنے بچوں کو داخلہ دلوائیں۔ سید مسعود مائناریٹی قائد، محمد یحییٰ خاں، محمد صابر بھائی، محمد نعیم بھائی، شیخ اعجاز ، محمد امجد خاں ، محمد سبحانی اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT