Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتی اقامتی مدارس میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع

اقلیتی اقامتی مدارس میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع

کلواکرتی۔/25مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس لیڈر سید مسعود نے کلواکرتی اور اطراف کے مسلمانوں سے خاص طور پر اقامتی اسکول میں اپنے بچوں کو داخلہ دلانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے اقامتی اسکول جس میں تمام تر سہولیات موجود ہیں ضرور داخلہ دلوائیں۔ کے سی آر نے مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے ایسے اسکول کا قیام عمل میں لایا ہے اس لئے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ اقامتی اسکول کلواکرتی میں کنٹراکٹ ٹیچر کی تقرری کیلئے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ تھی مگر پرنسپل ملیا کی کوتاہی کی وجہ سے صرف تلگو کے چند اخبار کو اس کی اطلاع دی گئی اور اردو اخبار کو یکسر نظرانداز کردیا گیا۔ اس طرح کئی مسلم قابل شخص درخواست داخل نہیں کرسکے۔ جب اس سلسلہ میں پرنسپل سے فون پر دریافت کیا گیا تو انہوں نے اپنی طبیعت کی ناسازی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انچارج میڈم کو اسکول میں مقرر کیا گیا ہے حالانکہ آج اسکول میں کئی چیزوں کیلئے ٹنڈرس بھی طلب کئے گئے ہیں مگر ان کی بھی اطلاع سوائے چند کے کسی کو نہیں دی گئی۔ اگر اس طرح خفیہ طور سے اسکول کے امور کی انجام دہی ہوتی رہی تو پھر ایسے اسکول کا اللہ ہی حافظ۔

TOPPOPULARRECENT