Wednesday , June 28 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی بچوں کو اقامتی اسکولس میں داخلہ دلوانے کا مشورہ

اقلیتی بچوں کو اقامتی اسکولس میں داخلہ دلوانے کا مشورہ

آن لائن داخلہ رجسٹریشن کا افتتاح ، اے کے خان وائس چیرمین تلنگانہ میناریٹی ریزیڈنشیل اسکولس سوسائٹی کا خطاب
حیدرآباد۔10فبروری(سیاست نیوز) وائس چیرمن تلنگانہ اقلیتی اقامتی تعلیمی ادارہ سوسائٹی جناب اے کے خان نے ریاست کے تمام اقلیتی طبقات سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حکومت تلنگانہ کے اقامتی اسکولس میںداخلہ کراوئیں‘ جہاں پر قابل اساتذہ کی نگرانی میں بچوں کو کارپوریٹ اسکولس کے طرز پر تعلیم فراہم کرنے کا انتظام کیاگیا ہے۔آج یہاں حج ہاوز نامپلی کے وسیع و عریض میدان میں ٹی آر ایم آئی ای ایس کی ویب سائیڈ اور آن لائن رجسٹریشن کی اجرائی کے موقع پر عوام اور اقامتی اسکولس میںزیرتعلیم طلبہ کی کثیرتعداد سے خطاب کرتے ہوئے جناب اے کے خان نے کہاکہ جاریہ سال حکومت تلنگانہ کی جانب سے 131اقامتی اسکولس قائم کئے جارہے ہیں جبکہ پچھلے سال 71اسکولس قائم کئے تھے ۔انہوں نے کہاکہ ان 201اسکولس میں100اسکولس طلباء کے لئے اور 101اسکولس طالبات کے لئے قائم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اقلیتی طبقات کی ترقی کے لئے معاشرے کی لڑکیوں کا تعلیم یافتہ ہونانہایت ضروری ہے اور یہی وجہہ ہے کہ ٹی آر ایم آئی ایس نے ایک اضافہ اسکول لڑکیوں کے لئے قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔جناب اے کے خان نے کہاکہ اقلیتوں کی فلاح وبہبود کے لئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے جاری کیاجانے والا بجٹ ایک طرف اور اقامتی اسکولس میںتعلیم حاصل کرتے ہوئے معاشرے کو تعلیم یافتہ بنانے کے اقدامات ایک طرف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت تلنگانہ کے اقامتی اسکولس کے اس اقدام سے دس سال میںدس لاکھ سے زائد طلبا وطالبات تعلیم یافتہ ہوسکیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ٹی آر ایم ائی ای ایس نے اقامتی اسکولس میں زیرتعلیم طلبہ وطالبات کے لئے معیاری فرنیچر ‘ یونیفارم ‘ نوٹ بکس او رنصابی کتابیں فراہم کرتے ہوئے انہیں علم کے میدان میںآگے لے جانے کاکام کررہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جاریہ سال پانچویںجماعت سے لیکر آٹھویں جماعت تک تعلیم کا انتظام کیاگیا ہے اور جاریہ سال چالیس ہزار طلبا اور طالبات کے ہمارے ان اسکولوں میںداخلہ کویقینی بنانے کا نشانہ مقررکیاگیا ہے جس کی تکمیل کے لئے ملت کے دردمندوں‘ رضاکارانہ تنظیموں کا تعاون بھی ضروری ہے۔جناب اے کے خان نے کہاکہ اس سال 2080اساتذہ کے تقررکی بھی حکمت عملی تیار کی گئی ہے ۔انہوںنے بتایا کہ مذکورہ تقررات ٹی ایس پی ایس سی کے ذریعہ پورے کئے جائیں گے اور ٹی آر ایم ائی ای ایس کی تمام تر توجہہ اخلاقیات او ردینیات کے ساتھ ہماری تہذیب کے فروغ کی تربیت دینا ہے ۔اس موقع پرسکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود جناب سیدعمر جلیل آئی اے ایس ‘ سکریٹری ٹی آر ایم آئی ای ایس جناب محمد شفیع اللہ ‘سکریٹری حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور ‘ سی ای او وقف بورڈ جناب محمد اسداللہ بھی موجود تھے۔ جناب اے کے خان نے ٹی آر ایم آئی ای ایس کے کیلنڈر کو بھی اس موقع پر جاری کیااور ٹی آر ایم آئی ای ایس کے طالبہ اور طالبات میںوٹامن کی گولیوں کی بھی تقسیم عمل میں لائی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT