Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی بہبود کیلئے فنڈ تجاویز تیار کرنے کی ہدایت

اقلیتی بہبود کیلئے فنڈ تجاویز تیار کرنے کی ہدایت

Chief Minister Sri K.Chandrashekhar Rao Review on Minority Welfare at Pragathi Bhavan in Hyderabad on Wednesday.Pic:style photo service.

چیف منسٹر کا جائزہ اجلاس ، اقامتی اسکولوں میں اضافہ کا مشورہ
حیدرآباد۔/11جنوری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے آج عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اقلیتی بہبود کیلئے فنڈس مختص کرنے کیلئے تجاویز تیار کریں۔ حکومت کے سالانہ بجٹ میں اقلیتی بہبود کیلئے بجٹ مقرر کیا گیا۔ چندر شیکھر راؤ نے اقلیتی بہبود کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس میں اقلیتوں کیلئے اقامتی اسکولوں میں ضرورت کے مطابق اضافہ کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے ضلع کلکٹرس کے ذریعہ اقلیتی بہبودی پروگراموں پر عمل آوری کی نگرانی کی بھی ہدایت دی اور کہا کہ اسکولوں میں روزانہ کی اساس پر ہیلت چیک اپ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے انفارمیشن ٹکنالوجی اور صنعتی شعبہ میں اقلیتوں کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے بھی تجاویز تیار کرنے کا مشورہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT