Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی بہبود کی اسکیمات کے لیے 32.92 کروڑ روپئے بجٹ کی اجرائی

اقلیتی بہبود کی اسکیمات کے لیے 32.92 کروڑ روپئے بجٹ کی اجرائی

حیدرآباد۔/22اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے اقلیتی بہبود کی اسکیمات کیلئے 32کروڑ 92لاکھ روپئے کا بجٹ جاری کیا ہے۔ انچارج سکریٹری اقلیتی بہبود جی ڈی ارونا نے آج دو علحدہ احکامات جاری کئے۔ مالیاتی سال 2015-16کے دوسرے سہ ماہی کے تحت مختلف اسکیمات کیلئے 32کروڑ 78لاکھ 36ہزار روپئے جاری کئے گئے۔ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود کو اس رقم کے حصول اور متعلقہ اداروں میں تقسیم کا اختیار دیا گیا ہے تاکہ اقلیتی بہبود کی اسکیمات پر عمل آوری کی جاسکے۔ سکریٹری نے ایک اور جی او جاری کرتے ہوئے اردو اکیڈیمی کو گرانٹ اِن ایڈ کے طور پر 13لاکھ 75ہزار روپئے جاری کئے ہیں۔ غیر منصوبہ جاتی مصارف کے تحت یہ رقم جاری کی گئی۔ بجٹ میں اردو اکیڈیمی کی گرانٹ اِن ایڈ کیلئے 55لاکھ روپئے مختص کئے گئے تھے اور پہلی قسط کے طور پر 13لاکھ 75ہزار روپئے جاری کئے گئے ہیں۔ مزید 27لاکھ 50ہزار روپئے کی اجرائی باقی ہے۔

TOPPOPULARRECENT