Sunday , April 30 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی بہبود کی مختلف اسکیمات کیلئے رقمی اجرائی

اقلیتی بہبود کی مختلف اسکیمات کیلئے رقمی اجرائی

مکہ مسجد اور شاہی مسجد کیلئے ایک کروڑ 87 لاکھ، اوورسیز اسکالرشپ اسکیم کیلئے 15 کروڑ روپئے
حیدرآباد۔21 مارچ (سیاست نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود کی مختلف اسکیمات کیلئے 63 کروڑ 24 لاکھ 50 ہزار روپئے کی اجرائی کے احکامات جاری کئے گئے۔ سیکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے مالیاتی سال 2016-17ء کے بجٹ سے یہ رقم جاری کی ہے۔ سنٹر فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ آف مائناریٹی (سی ای ڈی ایم) کیلئے ایک کروڑ 50 لاکھ روپئے جاری کئے گئے۔ بجٹ میں 3 کروڑ روپئے مختص کئے گئے اور پہلے مرحلے میں 75 لاکھ روپئے کی اجرائی عمل میں آئی۔ سی ای ڈی ایم کو مزید 75 لاکھ روپئے کی اجرائی باقی ہے۔ تلنگانہ حج کمیٹی کیلئے 75 لاکھ روپئے جاری کئے گئے ہیں، اس طرح جاریہ سال حج کمیٹی کیلئے مختص کردہ 3 کروڑ روپئے کا مکمل بجٹ جاری ہوچکا ہے۔ تلنگانہ مائناریٹی اینڈ کرسچین فینانس کارپوریشن کیلئے 2 کروڑ 62 لاکھ روپئے کی اجرائی عمل میں آئی ہے اور مزید 2 کروڑ روپئے کی اجرائی باقی ہے۔ وقف بورڈ کے تحت ائمہ و مؤذنین کے ماہانہ اعزازیہ کے سلسلے میں 32 کروڑ 50 لاکھ روپئے جاری کئے گئے۔ اس اسکیم کے سلسلے میں 65 کروڑ روپئے بجٹ میں مختص کئے گئے تھے اور پہلے مرحلے میں 16 کروڑ 25 لاکھ روپئے جاری کئے گئے۔ مزید 16 کروڑ 25 لاکھ روپئے کی اجرائی باقی ہے۔ اُردو گھر شادی خانوں کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ 50 لاکھ روپئے کی منظوری دی گئی۔ اوورسیز اسکالرشپ اسکیم کیلئے 15 کروڑ روپئے، تلنگانہ اسٹڈی سرکل کیلئے 3 کروڑ 50 لاکھ روپئے، مکہ مسجد اور شاہی مسجد کی تعمیر اور مرمت کیلئے ایک کروڑ 87 لاکھ روپئے اور ٹریننگ اینڈ ایمپلائمنٹ اسکیم کیلئے 2 کروڑ روپئے جاری کئے گئے۔ ڈائریکٹر اقلیتی بہبود کو مجاز گردانا گیا ہے کہ وہ یہ رقم حاصل کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو جاری کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT