Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی بہبود کے اداروں میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات

اقلیتی بہبود کے اداروں میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات

حج ہاوز میں جائزہ اجلاس کے بعد محمد محمود علی کا میڈیا سے خطاب
حیدرآباد ۔ 20 ۔ اگست (سیاست  نیوز) تلنگانہ حکومت بہت جلد محکمہ اقلیتی بہبود اور اقلیتی بہبود کے اداروں میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کرے گی۔ حج انتظامات کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی نے بتایا کہ حکومت مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے ذریعہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی بہبود اور اقلیتی اداروں میں اسٹاف کی تعداد انتہائی کم ہے جس سے کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ایک نئی ریاست ہے اور حکومت تمام ا قلیتی اداروں میں درکار اسٹاف فراہم کرے گی۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ حج سیزن کے بعد وقف بورڈ ، اقلیتی فینانس کارپوریشن اور اردو اکیڈیمی میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT