Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی تعلیمی اداروں میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے ٹسٹ

اقلیتی تعلیمی اداروں میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے ٹسٹ

حیدرآباد۔/9اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے ریاست کے اقامتی تعلیمی اداروں میں مختلف زمروں کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات سے متعلق منعقد کئے جانے والے ٹسٹس ( امتحانات ) کی تاریخوں ( شیڈول ) کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ سابق میں اعلان کردہ شیڈول عدالتی احکامات کی روشنی میں ملتوی کردیا گیا تھا اور اب جاری کردہ نئے شیڈول کے مطابق 31اگسٹ سے ٹسٹس منعقد کئے جائیں گے۔ شریمتی اے وانی پرساد سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے یہ بات کہی اور بتایا کہ آرٹ ٹیچر، کرافٹ ٹیچر کیلئے ٹسٹ کا 31اگسٹ کو انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ اس طرح میوزک ٹیچر کا یکم ستمبر کو ، اسٹاف نرس، لائبریرین و فزیکل ایجوکیشن ٹیچر کا 17ستمبر کو ٹسٹ منعقد ہوگا۔ جبکہ 31اگسٹ و یکم ستمبر کو منعقد ہونے والے ٹسٹ کلئے 26 اگسٹ سے اپنے امتحانی ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں اور 17ستمبر کو منعقد ہونے والے ٹسٹ کے ہال ٹکٹس 11 ستمبر سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ اسی طرح اقامتی جونیر کالج لکچرر، لائبریرین، پرنسپال جونیر کالج، فزیکل ڈائرکٹر جونیر کالجس، اسکول پرنسپال کے علاوہ ریاستی ڈگری کالج لکچررس، فزیکل ڈائرکٹر برائے ڈگری کالجس، لائبریرین ڈگری کالج کیلئے ٹسٹ یکم ستمبر کو منعقد ہوگا۔ اس سلسلہ میں تمام احتیاطی اقدامات و انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT