Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / اقلیتی تعلیمی اداروں کی تعداد میں اضافہ

اقلیتی تعلیمی اداروں کی تعداد میں اضافہ

نئی دہلی ۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایسے تعلیمی اداروں کی تعداد جنہیں نیشنل کمیشن فار مائناریٹی ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنس کی جانب سے اقلیتی موقف عطا کیا گیاہے، گذشتہ 10 سال میں 21 سے بڑھ کر 11384 ہوچکی ہیں۔ یہ اطلاع وزیرفروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے راجیہ سبھا میں ایک سوال پر تحریری جواب میںدی۔ انہوں نے کہا کہ 2005ء میں اقلیتی موقف والے اداروں کی تعداد 21 تھی اور گذشتہ 10 سال کے دوران یہ تعداد بڑھتے ہوئے اب 11384 تک پہنچ چکی ہے۔ وزیر موصوفہ نے یہ بھی کہا کہ اس کے علاوہ ریاستی حکومتیں بھی تعلیمی اداروں کو اقلیتی درجہ عطا کرتے ہیں۔ ایک اور سوال پر سمرتی نے کہا کہ 2015-16ء سے سرواسکشھا ابھیان اسکیم میں فنڈ کی تقسیم پر نظرثانی کی گئی ہے۔
دو مشتبہ القاعدہ کارندوں کی پولیس تحویل
نئی دہلی ۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ کے دو مشتبہ کارندے جنہیں نوجوانوں کو مبینہ طور پر کٹر پسند بناتے ہوئے دہشت گردانہ سرگرمیوں کی ترغیب دینے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا، انہیں آج دہلی کی ایک عدالت نے 12 یوم کیلئے پولیس تحویل میں بھیج دیا۔ گرفتار ملزمین مولانا محمد عبدالرحمن اور ظفر مسعود کو ایڈیشنل شینس جج ریتیش سنگھ کے روبرو پیش کیا گیا اور دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے 12 روزہ پولیس ریمانڈ چاہتے ہوئے درخواست داخل کی۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزمین تفصیلی پوچھ گچھ کیلئے پولیس کو چاہئے تاکہ ساری سازش بے نقاب کی جاسکے اور اس نیٹ ورک کے دیگر اشخاص کی شناخت کا پتہ چلایا جاسکے۔ عدالت نے ملزمین کو 28 ڈسمبر تک پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا۔

TOPPOPULARRECENT