Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / اقلیتی طبقات کی فہرست میں مزید فرقوں کی شمولیت کی تجویز نہیں

اقلیتی طبقات کی فہرست میں مزید فرقوں کی شمولیت کی تجویز نہیں

نئی دہلی ۔ 23 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : حکومت کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں ہے کہ مزید فرقوں کو اقلیتی طبقہ کا موقف دیا جائے ۔ لوک سبھا میں آج مملکتی وزیر اقلیتی بہبود مختار عباس نقوی نے ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی ۔ جب ان سے یہ سوال کیا گیا تھا کہ آیا حکومت کے پاس دیگر برادریوں کو اقلیتی موقف عطا کرنے کی تجویز زیر غور ہے ۔ مسٹر نقوی نے کہا کہ حکومت نے تاحال مسلم ، سکھ ، بدھسٹ ، عیسائی ، زرتشت ( پارسی ) اور جین فرقوں کو نیشنل کمیشن فارمینارٹیز ایکٹ بابتہ 1992 کے تحت اقلیتی طبقات کا درجہ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ایکٹ کے تحت کسی بھی فرقہ کو اقلیت قرار دینے کی تجویز نہیں ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT