Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتی طبقہ حکومت کی اسکیمات سے استفادہ کا مشورہ

اقلیتی طبقہ حکومت کی اسکیمات سے استفادہ کا مشورہ

عادل آباد میں مولانا آزاد یوم پیدائش تقریب میں کلکٹر جیوتی بدھ پرکاش کا خطاب

عادل آباد /11 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت کی جانب سے اقلیتوں کیلئے جاری مختلف اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے عادل آباد ضلع کلکٹر ڈاکٹر جیوتی بدھ پرکاش نے مسلمانوں کے تمام مسائل کو حل کرنے کا تیقن دیا ۔ موصوف مستقر عادل آباد کے ضلع پرجا پریشد ہال میں یوم پیدائش مولانا ابوالکلام آزاد کے موقع پر منعقدہ تقریب سے مخاطب تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے ضلع میں پائی جانے والی اردو مدارس کی خستہ حالت پر خصوصی توجہ لیتے ہوئے اردو تعلیم کو بہتر بنانے کی غرض اساتذہ کے عنقریب تقررات کو یقینی قرار دیا ۔ اس تقریب کی نظامت مسٹر ارشد ندیم مسٹر ندیم اللہ خان DMW نے محکمہ کی جانب سے جاری اسکیموں سے واقف کرایا ۔ جبکہ مسٹر محمد ظہور الدین ٹی آر ایس پارٹی میناریٹی ضلع صدر نے اپنے خطاب میں چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی خدمات کا اعتراف کیا ۔ ٹاون کمیٹی صدر مسٹر سید ساجد الدین نے اپنے خطاب میں حکومت کی جانب سے اقامتی مدارس کے قیام کو حکومت کا سنہرہ کارنامہ قرار دیا ۔ مسٹر یونس اکبانی تلگودیشم پارٹی ضلع کنوینر نے نپنے خطاب میں امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک میں تعلیمی نصاب کو قائم کرنے والی تحقیق قرار دیا ۔ اردو مدارس میں اساتدہ کے تقررات کرنے پر ضلع کلکٹر کی توجہ مبذول کروائی ۔ میناریٹی صدر و ٹاون کمیٹی صدر مسٹر ساجد خان نے اپنے خطاب میں ملک کو قومی یکجہتی کا گہوارہ قرار دیتے ہوئے مولانا ابوالکلام آزاد تقریب میں ریاستی وزیر مسٹر جوگورامنا کی عدم شرکت پر سخت تنقید کی گئی ۔ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ تیقن کے تحت بے روزگار مسلم نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے ، ڈبل بیڈ روم اسکیم میں غریب مسلمانوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مسلمانوں کی فلاح و بہبودگی کی خاطر 12 فیصد تحقیقات کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔ جبکہ یوتھ رکن اسمبلی منسٹر راتھوڑ بابو راؤ ، صدرنشین بلدیہ شریمتی آر منیشا ، نائب صدر بلدیہ مسٹر فاروق احمد نے بھی اپنے خطاب میں مسلمانوں کی فلاح و بہبودگی کیلئے مختلف تجاویزات کو پیش کیا ۔ اس تقریب میں کانگریس قائدین میں مسٹر ذفی اللہ خان ، کلیم احمد ، جابر احمد ، شکیل ، ٹی آر ایس قائدین میں مسرس عورج خان ، مجاہد شاہ ، سلیم پاشاہ ، نور خان بھی موجود تھے ۔ مولانا ابوالکلام آزاد کے تعلق سے تحریری و نقروی مقابلوں میں کامیاب طلباء اور طالبات میں انعامات جہاں پیش کئے گئے وہیں اردو صحافت سے وابستہ پرنٹ الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کو بھی تہنیت پیش کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT