Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی طبقہ کیلئے قرض اسکیم ، 15 فروری آخری تاریخ

اقلیتی طبقہ کیلئے قرض اسکیم ، 15 فروری آخری تاریخ

دفتر سیاست میں ہیلپ لائن ، درخواست گذاروں کا ہجوم
حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : اقلیتی طبقہ کے بے روزگار افراد کو مختلف 112 اقسام کی تجارت چھوٹی صنعت / کاروبار کے لیے قرض اسکیم کا اعلان ہوا ۔ اور اس کی درخواستیں آن لائن داخل کرنا ہے اور آخری تاریخ 15 فروری ہے ۔ تلنگانہ ریاستی حکومت کے اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کی اس اسکیم سے مسلم اقلیتوں کو بھر پور استفادہ کے لیے سیاست ہیلپ لائن میں رہنمائی کی جارہی ہے اور آن لائن ادخال کی مفت سہولت رکھی گئی ہے ۔ چنانچہ سیاست ہیلپ لائن سے ہزاروں امیدواروں نے رجوع ہو کر آن لائن سہولت سے استفادہ کیا ۔ چونکہ آخری تاریخ قریب آرہی ہے اس لیے قرض کے حصول کے لیے مرد / خواتین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ آج سیاست ہیلپ لائن کا محبوب حسین جگر ہال ان افراد سے کھچا کھچ بھرا تھا اور صبح کی اولین ساعتوں سے مرد حضرات اور خواتین قطار بناکر آن لائن فارم داخل کرنے کی منتظر تھیں ۔ چھوٹے کاروبار ، سیلف ایمپلائمنٹ پراجکٹ ، کسی بھی قسم کی تجارت جس میں 112 شعبہ جات کا احاطہ کیا گیا ہے اس کی فہرست اردو اور انگریزی میں آویزاں کردی گئی ۔ انکم سرٹیفیکٹس کا حصول اس اسکیم کے لیے نہایت دشوار کن ثابت ہورہا ہے ۔ جی ایچ ایم سی بلدی الیکشن کی وجہ سرکاری عملہ مصروف تھا اور کئی ایم آر اوز فوری انکم سرٹیفیکٹ نہیں دے رہے ہیں ۔ اس کے لیے اقلیتی درخواست گزار افراد کا مطالبہ ہے وہ آخری تاریخ میں توسیع کریں ۔ 15 فروری سے قبل اتوار کی تعطیل بھی ہے ۔ سیاست ہیلپ لائن میں مرد اور خواتین کے لیے الگ الگ قطاریں بناکر رہنمائی کرتے ہوئے آن لائن درخواست داخل کی جارہی ہیں اور اعلان آنے کے بعد اب تک ہزارہا افراد نے اس سہولت سے استفادہ کیا ۔ اقلیتی افراد کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پہلے تمام شرائط کی پابندی کریں اور جو دستاویزات ضروری ہیں وہ پورے رکھیں پھر آن لائن داخل کریں ۔ یہ قرض کی اسکیم سبسیڈی ہے جس میں 50 فیصد تا 60 فیصد تک سبسیڈی دی جاتی ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT