Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / اقلیتی طلبا کو اسکالرشپ کیلئے ایک اور موقع دینے حکومت کا فیصلہ

اقلیتی طلبا کو اسکالرشپ کیلئے ایک اور موقع دینے حکومت کا فیصلہ

نئی دہلی 3 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سال 2014 – 15 کے دوران بینکوں کی جانب سے تکنیکی بنیادوں پر اقلیتی طلبا کو اسکالرشپس مسترد کردینے پر فکرمند حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ طلبا کو اپنے اکاؤنٹس کی تفصیل میں اصلاح کا ایک موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر اقلیتی امور نجمہ ہپۃ اللہ اس سلسلہ میں جموںو کشمیر کے طلبا سے وعدہ کیا تھا جس کے بعد حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ وزارت اقلیتی امور کے عہدیداروں نے کہا کہ وزارت نے اس مسئلہ کا بینکوں کے ساتھ جائزہ لیا ہے اور طلبا کو ہونے والی مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں اپنے اکاؤنٹس میں غلطیوں کی اصلاح کا موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سے سارے ملک کے طلبا کو فائدہ ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT