Wednesday , July 26 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی طلبا کو سیول سرویس کوچنگ ‘ بہتر فیکلٹی پر زور

اقلیتی طلبا کو سیول سرویس کوچنگ ‘ بہتر فیکلٹی پر زور

حیدرآباد۔14 جولائی (سیاست نیوز) حکومت کے مشیر برائے اقلیتی امور اے کے خان نے اقلیتی طلبہ کو سیول سرویس کوچنگ کی فراہمی کے سلسلہ میں خانگی اداروں پر زور دیا کہ وہ بہتر فیکلٹی کے ساتھ کوچنگ کا اہتمام کریں تاکہ تلنگانہ میں سیول سرویس میں اقلیتی امیدواروں کی حصہ داری بہتر ہوسکے۔ اے کے خان نے آج پانچ خانگی اداروں کے ذمہ داروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل بھی شریک تھے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے قائم کی گئی تین رکنی کمیٹی نے جاریہ سال سیول سرویس کوچنگ کیلئے مزید دو خانگی اداروں کے نام کی سفارش کی ہے۔ سفارش کردہ اداروں کی تعداد پانچ ہوگئی۔ حکومت چاہتی ہے کہ تمام ادارے ہر طالب علم کیلئے یکساں فیس مقرر کریں تاکہ محکمہ اقلیتی بہبود کو ادائیگی میں سہولت ہو۔ ہر کوچنگ سنٹر کی جانب سے فیس کا پیٹرن مختلف ہے جسکے باعث حکومت کو ادائیگی میں دشواری ہوسکتی ہے۔ موجودہ اسکیم کے تحت اقلیتی طلبہ کی کوچنگ کی مکمل فیس حکومت ادا کریگی۔ 5 خانگی اداروں کی کارکردگی، نتائج، درکار انفراسٹرکچر اور دیگر تفصیلات والی رپورٹ طلب کی گئی اور جلد یہ ادارے فیس اسٹرکچر سے حکومت کو واقف کرائیں گے۔ اداروں کے انتخاب کے بعد ان سے معاہدہ کیا جائے گا اور توقع ہے کہ جاریہ ماہ اواخر میں کوچنگ کا آغاز ہوجائیگا۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT