Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتی طلبہ سے اسکالرشپس کیلئے درخواستیں مطلوب 30 ستمبر آخری تاریخ

اقلیتی طلبہ سے اسکالرشپس کیلئے درخواستیں مطلوب 30 ستمبر آخری تاریخ

کریم نگر۔ 24 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی حکومت کے پری میٹرک پہلی جماعت تا دسویں جماعت تک اور پوسٹ میٹرک، انٹر، ڈگری، پی جی کورسیس میں زیرتعلیم اقلیتی طلباء و طالبات ویب سائیٹ scholarships.gov.in پر لاگ اِن کرکے رینیول ہو تو Apply for Renewal کے ذریعہ اگر نئے طرز پر یعنی فریش ہو تو Log in to Apply کے ذریعہ آن لائن پری میٹرک و پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2016 تک توسیع کردی گئی۔ اس اسکالرشپ کیلئے اہلیت اس طرح ہے: گزشتہ سال کے حاصل کردہ نشانات کم از کم 50% ہو ، طلبہ کا بینک اکاؤنٹ آن لائن ہو اور کارکرد ہو ، آدھار کارڈ ہو ، اس سال کے ٹیوشن فیس اور ایڈمیشن فیس کے رسائد منسلک کرنا ہوگا۔ آن لائن ایک مرتبہ فائل داخل کرنے کے بعد اگر کچھ غلطی ہو تو دوبارہ یا Edit کرنے کا موقع نہیں ہوگا۔ اس لئے درخواست آن لائن کرتے ہوئے احتیاط کے ساتھ مکمل طور پر خانہ پری کریں۔

TOPPOPULARRECENT