Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی طلبہ کو اسکالر شپس:ادخال درخواست کی تاریخ میں توسیع

اقلیتی طلبہ کو اسکالر شپس:ادخال درخواست کی تاریخ میں توسیع

حیدرآباد ۔ 14۔ اکتوبر (سیاست نیوز) اقلیتی طلبہ کیلئے مرکزی حکو مت کی اسکالرشپ کیلئے درخواستیں داخل کرنے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کی گئی ہے ۔ پری میٹرک ، پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینس اسکالرشپ کیلئے اقلیتی طلبہ 30 اکتوبر تک درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ مینجنگ ڈائرکٹر اقلیتی فینانس کارپوریشن بی شفیع اللہ نے اس سلسلہ میں مرکزی وزارت اقلیتی امور سے نمائندگی کی تھی۔ انہوں نے مرکزی وزارت کو تاریخ میں توسیع کیلئے طلبہ ، سرپرستوں اور اقلیتی اداروں کی جانب سے کی جارہی نمائندگی کا حوالہ دیتے ہوئے خواہش کی تھی کہ تاریخ میں توسیع کی جائے۔ اس نمائندگی کو قبول کرتے ہوئے وزارت اقلیتی امور نے درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ جو 15 اکتوبر تھی ، اسے 30 اکتوبر تک توسیع کردی ہے ۔ بی شفیع اللہ نے اقلیتی طلبہ سے اپیل کی کہ وہ اس سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے آن لائین درخواستیں داخل کریں۔

TOPPOPULARRECENT