Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی طلبہ کیلئے حکومت ہند کے اسکالر شپس برائے سال2017-18

اقلیتی طلبہ کیلئے حکومت ہند کے اسکالر شپس برائے سال2017-18

حیدرآباد۔/8جون، ( پریس نوٹ ) تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز فینانس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹر نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ اقلیتی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے طلبہ کیلئے حکومت ہند کے اسکالر شپس برائے سال 2017-18 کیلئے پری میٹرک ( I تا X کلاس ) اس کالر شپ کیلئے فریش طلبہ کے لئے آن لائن رجسٹریشن کرنے کی آخری تاریخ 31 اگسٹ 2017 ہے اور رینول کیلئے31جولائی 2017 ، پوسٹ میٹرک ( XI کلاس تا پی ایچ ڈی ) اسکالر شپ کیلئے آن لائن رجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ فریش طلبہ کیلئے 31 اگسٹ 2017 اور رینول کیلئے 31 جولائی 2017 ہے۔ میرٹ کم مینس بیسڈ اسکالر شپ کیلئے آخری تاریخ فریش کیلئے 31 اگسٹ اور رینول کے لئے 31 جولائی 2017 ہے۔ تمام اہل طلبہ کو اس کے لئے ان کی درخواستوں کا رجسٹریشن نیشنل اسکالر شپ پورٹل scholarship.gov.in پر کروانا ہوگا۔ طلبہ کو خانہ پری درخواستیں مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ اس انسٹی ٹیوٹ پر داخل کرنا ہوگا جہاں ووہ زیر تعلیم ہیں تاکہ ان کی جانچ کی جاسکے۔ متعلقہ ادارہ میں درخواست کی ہارڈ کاپیز داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ طلبہ کو تمام مطلوبہ دستاویزات کو اسکیان کرکے آن لائن اپ لوڈ کرنا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT