Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی طلبہ کیلئے IELTS میں مفت کوچنگ

اقلیتی طلبہ کیلئے IELTS میں مفت کوچنگ

انٹرنیشنل یونیورسٹیز میں داخلہ کیلئے انٹرنیشنل انگلش لینگویج ٹسٹنگ سسٹم ، لازمی ٹسٹ
حیدرآباد ۔ /17 مارچ (پریس نوٹ) ڈائرکٹر ، ٹی ایس میناریٹی اسٹیڈی سرکل ، حیدرآباد نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ حکومت تلنگانہ نے بیرون ملک میں حصول تعلیم کے خواہاں اقلیتی طلبہ کیلئے میناریٹی اسٹیڈی سرکل کے ذریعہ آئی ای ایل ٹی ایس (انٹرنیشنل انگلش لینگویج ٹسٹنگ سسٹم) میں مفت کوچنگ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انٹرنیشنل انگلش لینگویج ٹسٹنگ سسٹم ایک ایسا ٹسٹ ہے جو انٹرنیشنل یونیورسٹیز میں داخلہ حاصل کرنے کیلئے لازمی ہے ۔ میناریٹی اسٹیڈی سرکل کے ذریعہ تقریباً 120 اقلیتی طلبہ بشمول کرسچینس کو ٹریننگ دی جائے گی ۔ طلبہ کو اس کے لئے ویب سائیٹ msc.telangana.gov.in پر درخواست دینا ہوگا ۔ یہ کوچنگ پروگرام ایک ماہ کیلئے ہے ۔ اس ٹریننگ پروگرام کے دوران طلبہ کو اسٹیڈی میٹرئیل فراہم کیا جائے گا ۔ IELTS میں داخلہ لینے کے خواہاں طلبہ کو مذکورہ بالا ویب سائیٹ پر مندرجہ ذیل سرٹیفکیٹس آن لائن داخل کرنا ہوگا ۔ انکم سرٹیفکیٹ (سالانہ 2 لاکھ تک ، اہل ہوں گے) کسی یونیورسٹی کا ڈگری ہولڈر ہونا چاہئیے ۔ تفصیلات کیلئے ربط کریں ۔ اسٹیڈی سرکل عابڈس ، حیدرآباد ٹیلی فون نمبر 040-23236113 ۔

TOPPOPULARRECENT