Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی طلبہ کی اسکالر شپس کے لیے رقم کی اجرائی

اقلیتی طلبہ کی اسکالر شپس کے لیے رقم کی اجرائی

حیدرآباد۔/13اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے اقلیتی طلبہ کی اسکالر شپ کیلئے 20کروڑ روپئے جاری کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے احکامات جاری کئے۔ مالیاتی سال 2015-16 کے منصوبہ جاتی مصارف کے تحت یہ بجٹ جاری کیا گیا۔ اسکالر شپ اسکیم کیلئے بجٹ میں 30 کروڑ روپئے مختص کئے گئے تھے اور پہلے مرحلہ میں 10کروڑ روپئے جاری کئے گئے مزید 20کروڑ روپئے کی اجرائی کے بعد اسکالر شپ کا مکمل بجٹ جاری ہوچکا ہے۔ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود کو اس رقم کے حصول اور اسکیم کیلئے استعمال کا مجاز کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT