Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی طلبہ کی فیس بازادائیگی حکومت تلنگانہ 60 کروڑ کی اجرائی

اقلیتی طلبہ کی فیس بازادائیگی حکومت تلنگانہ 60 کروڑ کی اجرائی

حیدرآباد۔/5ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے اقلیتی طلبہ کی تعلیمی فیس بازادائیگی اسکیم کیلئے 60کروڑ روپئے جاری کئے ہیں۔ سکریٹری اقلیتی بہبود انچارج جی ڈی ارونا نے آج جی او آر ٹی 148 جاری کیا  اور سکریٹری فینانس نے 30کروڑ روپئے جاری کئے۔ اقلیتی طلبہ کو پیشہ ورانہ کورسیس میں تعلیم کے حصول کیلئے فیس بازادائیگی اسکیم پر عمل کیا جارہا ہے۔ جاریہ سال بجٹ میں اس اسکیم کیلئے 425کروڑ روپئے مختص کئے گئے تھے اور پہلے مرحلہ میں 30کروڑ جاری کئے گئے جبکہ دوسرے سہ ماہی کے تحت 30کروڑ کی اجرائی کے ساتھ مجموعی طور پر تاحال 90کروڑ جاری ہوچکے ہیں۔ اس اسکیم کیلئے مزید 335کروڑ روپئے کی اجرائی باقی ہے۔
حکومت نے ایک اور جی او جاری کرتے ہوئے کرسچین فینانس کارپوریشن کی جانب سے اینگلو انڈینس تقاریب کے انعقاد کیلئے 4 لاکھ روپئے جاری کئے۔

TOPPOPULARRECENT