Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی فینانس کارپوریشن کے قرضہ جات کی اسکیم میں توسیع کیلئے نمائندگی

اقلیتی فینانس کارپوریشن کے قرضہ جات کی اسکیم میں توسیع کیلئے نمائندگی

حیدرآباد 12 فروری (راست) مسٹر عابد رسول خان صدرنشین اقلیتی کمیشن برائے تلنگانہ و آندھراپردیش نے آج ریاستی وزیر اعلیٰ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے نمائندگی کی۔ وہ اقلیتی فینانس کارپوریشن کی بینک کے ذریعہ قرضہ جات کے ادخال کی آخری 15 فروری سے بڑھاکر مزید ایک ماہ کردیں۔ وہ آج یہاں میگا سیٹی یوتھ ویلفیر اسوسی ایشن کی نمائندگی پر وزیر اعلیٰ نائب وزیر اعلیٰ مسٹر محمد محمود علی و اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود مسٹر عمر جلیل آئی اے ایس سے بھی تحریری نمائندگی کی چونکہ مسلم اقلیت کے بے روزگار افراد درخواستیں کے داخلہ سے محروم نہ رہیں اور حکومت تلنگانہ کے قرضہ جات کی اسکیم سے زیادہ سے زیادہ مسلم طبقہ بھرپور استفادہ کرسکے۔ اس وفد میں مسٹر محمد محمود علی، محمد وسیم علی، محمد عقیل ایڈوکیٹ، مسٹر سمیع الدیناور دیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT