Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی لڑکیوں کو شادی کے موقع پر امداد اسکیم کا جلد آغاز : نقوی

اقلیتی لڑکیوں کو شادی کے موقع پر امداد اسکیم کا جلد آغاز : نقوی

حیدرآباد 8 جولائی ( پی ٹی آئی ) مرکزی وزارت اقلیتی امور نے فیصلہ کیا ہے کہ تلنگانہ میں شادی مبارک اسکیم کی طرح قومی سطح پر اقلیتی لڑکیوں کی شادیوں کیلئے امداد کی اسکیم ’شادی شگون ‘ شروع کی جائے ۔ اس اسکیم کے تحت اقلیتی برادری کی لڑکیوں کو شادی کے موقع پر 51 ہزار روپئے کی امداد فراہم کی جائیگی ۔ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ ہم نے دو دن قبل ایک اجلاس میں اس طرح کی اسکیم کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے ۔ تاہم مرکز کی اسکیم میں صرف ان لڑکیوں کو شادی کے موقع پر امداد فراہم کی جائیگی جو مرکزی حکومت ہی کی اسکالرشپس کے ذریعہ گریجویشن کرچکی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں اس سے تعلیم کو بھی بہت بڑی مدد ہوگی ۔ تلنگانہ میں ایسا ہو رہا ہے لیکن قومی سطح پر اقلیتی طبقات کو کئی مشکلات کا سامنا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT