Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی مالیاتی کارپوریشن اور اردو اکیڈیمی کو بجٹ جاری

اقلیتی مالیاتی کارپوریشن اور اردو اکیڈیمی کو بجٹ جاری

حیدرآباد ۔ 4 ۔ نومبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے اقلیتی فینانس کارپوریشن اور اردو اکیڈیمی کیلئے بجٹ جاری کیا ہے۔ سکریٹری فینانس کے رام کرشنا راؤ نے آج دو علحدہ احکامات جاری کئے۔ اقلیتی فینانس کارپوریشن کو دو کروڑ 62 لاکھ 71 ہزار روپئے منصوبہ جاتی مصارف کے تحت تیسرے سہ ماہی کے طور پر جاری کئے گئے ۔ بجٹ میں کارپوریشن کو 10 کروڑ 49 لاکھ 36 ہزار روپئے مختص کئے گئے تھے اور پہلے مرحلہ میں 5 کروڑ 24 لاکھ 62 ہزار روپئے جاری کئے گئے۔ آج کی اجرائی کے بعد مزید 2 کروڑ 62 لاکھ 43 ہزار روپئے کی اجرائی باقی رہے گی۔ اردو اکیڈیمی کیلئے مختص کردہ گرانٹ ان ایڈ کے 55 لاکھ روپئے میں سے 27 لاکھ 50 ہزار پہلے مرحلہ میں جاری کئے گئے۔ اردو اکیڈیمی کو آج تیسرے سہ ماہی کے بجٹ کی اجرائی کے بعد مزید 13 لاکھ 75 ہزار روپئے کی اجرائی باقی رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT