Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / اقلیتی نوجوانوں کے لیے پیشہ وارانہ کورسیس

اقلیتی نوجوانوں کے لیے پیشہ وارانہ کورسیس

ECIL کے اشتراک سے ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
حیدرآباد ۔ 9۔ اکتوبر (سیاست نیوز) اقلیتی طبقہ کے نوجوانوں کو مختلف پیشہ ورانہ کورسس میں تربیت فراہم کرنے کیلئے تلنگانہ اقلیتی فینانس کارپوریشن میں الیکٹرانکس کارپوریشن آف انڈیا لمٹیڈ ECIL کے اشتراک سے ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انفارمیشن ٹکنالوجی اور ملٹی میڈیا کے مختلف کورسس میں بیروزگار اقلیتی نوجوانوں کیلئے ECIL جیسے ادارہ کے ماہرین کے ذریعہ ٹریننگ دی جائے گی ۔ جن کورسس میں ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گا ، ان میں پی سی ہارڈ ویر اینڈ نیٹ ورکنگ ، ویب ڈیزائیننگ ، ٹیالی، ڈیجیٹل میڈیا مارکیٹنگ، سائبر سیکوریٹی ، جاوا ، ملٹی میڈیا اینیمیشن، تھری ڈی اینیمیشن اور دیگر کورسس شامل ہیں ۔ یہ ٹریننگ سرٹیفکٹ کورس کی طرح ہوگی جس کے ذریعہ اقلیتی نوجوان اپنے روشن مستقبل کو یقینی بناسکتے ہیں۔ ان کورسس میں داخلہ کے لئے تعلیمی قابلیت دسویں جماعت یا انٹرمیڈیٹ پاس ہونا چاہئے ۔ امیدواروں کی عمر 18 تا 35 سال کے درمیان ہو۔ جاوا اور اس سے مربوط سسٹم کے کورس کیلئے امیدوار کا گریجویٹ ہونا ضروری ہے۔ خواہشمند امیدوار امیرپیٹ میں واقع ای سی آئی ایل کے مرکز سے رجوع ہوسکتے ہیں۔ امیدواروں کو تعلیمی اسنادات ، آدھار کارڈ ، راشن کارڈ ، ووٹر آئی ڈی کی کاپیوں کے علاوہ پاسپورٹ سائز کے تین فوٹوگراف اور انکم سرٹیفکٹ کے ساتھ رجوع ہونا چاہئے ۔ درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 14 اکتوبر مقرر کی گئی ہے ۔ رجسٹریشن کیلئے ڈیلٹا چیمبر 4th فلور نزد چینائی شاپنگ مال ، امیر پیٹ سے رجوع ہوسکتے ہیں۔ فون نمبرات 23417946 اور 66107745 پر تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT