Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیتی نوجوان لڑکے و لڑکیوں کیلئے پلاسٹک انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں تربیتی پروگرام

اقلیتی نوجوان لڑکے و لڑکیوں کیلئے پلاسٹک انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں تربیتی پروگرام

کریم نگر 12 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ای ڈی میناریٹیز عبدالحمید کے بموجب حکومت تلنگانہ اقلیتی طبقات مالیاتی کارپوریشن کے ذریعہ سال 2015-16 ء سال میں بے روزگار نوجوان اقلیتی لڑکے اور لڑکیوں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ اقلیتی نوجوان لڑکے لڑکیوں کو پلاسٹک انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں تربیتی پروگرام سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پلاسٹک انجینئرنگ و ٹیکنالوجی چرلا پلی حیدرآباد کے ذریعہ تربیت اور روزگار کی فراہمی کے لئے مندرجہ ذیل کورس میں تربیت فراہم کی جائے گی۔ مشین آپریٹر، انجکشن مولڈنگ، مشین آپریٹر الیکٹریشن، مشین آپریٹر سی ایس سی لیتھ، مشین آپریٹر سی ایس سی سینگ، اہلیت عمر 18 تا 35 سال ہو ، آدھار کارڈ ، سالانہ آمدنی دیہی علاقوں کے لئے 1,50,000/- شہری علاقوں کے لئے 2,50,000/- ہو، ایس ایس سی / انٹر مکمل کئے امیدوار اہل ہیں۔ اس مفت تربیت کی معیار تین ماہ ہے۔ منتخب ہوئے امیدواروں کو پلاسٹک انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کورس میں تربیتی پروگرام حیدرآباد میں معہ طعام و رہائش پر مبنی ہوگا۔ یہ تربیت کا آغاز 20 فروری 2016 ء سے ہوگا۔ درخواست ای ڈی میناریٹیز دفتر کریم نگر میں دستیاب ہے۔ مکمل کی گئی درخواست 15-02-106 تک ای ڈی میناریٹیز کے دفتر روم نمبر 203 پہلی منزل کلکٹریٹ کامپلکس کریم نگر میں داخل کریں۔ مزید تفصیلات کے لئے 0878-2233150 پر ربط کریں۔ اس موقع سے استفادہ کرنے ای ڈی میناریٹیز نے خواہش کی۔

TOPPOPULARRECENT