Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / اقلیتی کالج سے لاپتہ لیکچرر کی خودکشی کی توثیق

اقلیتی کالج سے لاپتہ لیکچرر کی خودکشی کی توثیق

حیدرآباد ۔ /9 اکٹوبر (سیاست نیوز)   شہر کے ایک اقلیتی کالج سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے لیکچرر کی موت کی وجہ ورنگل پولیس نے واضح کردی ۔ بتایا جاتا ہے کہ لیکچرر کے پروین کمار نے ایم جی ایم چوراہے ورنگل میں لاری کے نیچے گرکر خودکشی کرلی ۔ ورنگل پولیس نے جائے حادثہ پر تقریباً 9 عینی گواہوں سے پوچھ تاچھ کی جس کے نتیجہ میں یہ ثابت ہوگیا کہ پروین کمار نے خودکشی کرلی ۔ اقلیتی کالج سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کے بعد پروین کمار نے فیس بک پر کالج میں داعش کے عناصر موجود ہونے وغیرہ کا تذکرہ کیا تھا جس کے بعد میڈیا حلقوں میں ہلچل مچ گئی تھی ۔ ورنگل کی مٹواڑہ پولیس نے اس حادثہ کی تفصیلی تحقیقات کی اور انسپکٹر شیوا رامیا کی جانب سے ہر زاویہ سے شواہد حاصل کرنے کے بعد پولیس نے اقلیتی کالج کو کلین چٹ دیدی ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ متوفی لیکچرر پروین کمار کیمسٹری پڑھایا کرتا تھا اور گزشتہ چند ماہ سے وہ ذہنی دباؤ سے دوچار تھا ۔ ورنگل پولیس نے حیدرآباد پولیس کی مدد سے مشتبہ موت کے معمہ کو حل کرتے ہوئے لیکچرر کی موت کی وجہ خودکشی قرار دی ۔

TOPPOPULARRECENT