Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اقلیت نوازبجٹ کی پیشکشی پر سدارامیا اور قمر الاسلام کو مبارکباد

اقلیت نوازبجٹ کی پیشکشی پر سدارامیا اور قمر الاسلام کو مبارکباد

بنگلورو۔21 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر محمد اصغر چلبل صدر نشین گلبرگہ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی اور مسٹر واحد علی فاتحہ خوانی رکن سنڈیکیٹ گلبرگہ یونیورسٹی نے سال نو کا اقلیت نواز بجٹ پیش کرنے کیلئے چیف منسٹر کرناٹک مسٹر سدرامیا اور وزیر اقلیتی بہبود جناب قمر الاسلام کو مبارکباد دی ہے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ کرناٹک کے بجٹ میں اقلیتوں کے لئے 1374روپئے مختص کئے گئے ہیں جو سال گزشتہ کے مقابلہ میں 346کروڑ روپئے زیادہ کا بجٹ ہے۔ بجٹ میںاقلیتوںکی ترقی کے تمام تر شعبہ جات کیلئے فنڈس فراہم کئے گئے ہیں ۔مذکورہ بالا دونوںکانگریسی قائدین نے کہا ہے کہ جاریہ سال کے دوران اقلیتوںکے بجٹ میں اضافہ کے لئے وزیر اقلیتی بہبود جناب قمر الاسلام کی نمائندگی اور جدو و جہد قابل ستائش ہے ۔ انھوں نے کہا ہے کہ کرناٹک کی تاریخ میں پہلی بار اقلیتوں کیلئے اتنے زیادہ فنڈس مختص کئے گئے ہیں ۔ ان قائدین نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ سابقہ سال کی طرح اس سال بھی اقلیتوں کے لئے مختص کردہ فنڈس کا بھرپور استعمال ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT