Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / اقل ترین اجرتوں میں اضافہ کی تجویز، لیبر کمیشن کی سفارشات پر بہت جلد فیصلہ

اقل ترین اجرتوں میں اضافہ کی تجویز، لیبر کمیشن کی سفارشات پر بہت جلد فیصلہ

نئی دہلی۔/11اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزارت لیبر کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ حکومت ورکرس کی اقل ترین اجرتوں میں اضافہ کی تجویز کو بہت جلد روبہ عمل لائے گی اور اس خصوص میں سیکنڈ لیبر کمیشن، انڈین لیبر کانفرنس اور سابق منصوبہ بندی کمیشن کی سفارشات کا جائزہ لیتے ہوئے اقل ترین اجرتوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ سکریٹری محکمہ لیبر مسٹر شنکر اگروال نے بتایا کہ اجرتوں میں کسی قدر ( حجم ) اضافہ کیا جاسکتا ہے ہنوز زیر بحث ہے۔ گزشتہ ماہ مرکزی حکومت نے نیشنل فلور لیول منیمم ویجس (NFLMU) پر نظر ثانی کرتے ہوئے یومیہ اجرت میں 137 روپئے سے 160روپئے کردیا جس پر یکم جولائی 2015ء سے عمل ہوگا۔قبل ازیں یکم جولائی 2013 کو اقل ترین اجرتوں میں 115روپئے سے 137 روپئے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT