Wednesday , September 20 2017
Home / بچوں کا صفحہ / اقوال زرین

اقوال زرین

٭ ایک اندھا اگر دوسرے کو راستہ دکھائے گا تو دونوں غار میں گریں گے۔
٭ محتاط لوگوں کی مانند کام کرو کیونکہ وہ غلطیاں کم کرتے ہیں۔
٭ آنکھ والا وہ ہے جو اپنے آپ کو دیکھے۔
٭ اپنے کردار کو اتنا بلند کرلو کہ چھوٹی چھوٹی تکلیفیں تہیں متاثر نہ کرسکیں۔
٭ غلطی کو غلطی جان کر بھی اصلاح نہ کرنے والا ایک اور غلطی کررہا ہے۔
٭ لوگوں کی دل و جان سے خدمت کرو اور ان کے سامنے اپنا عمل پیش کرو باتیں نہیں۔
٭ دوسروں کو اپنے خوش ہونے کا یقین دلانے کے بجائے ہمیں اپنے آپ کو اس بات کا یقین دلانا چاہئے کہ ہم مسرور ہیں۔
٭ مسکراہٹ انمول تحفہ ہے۔
٭ دلائل جتنے کمزور ہوں، الفاظ اتنے ہی سخت ہوں گے۔
٭ ہر شخص ایک کتاب ہے بشرطیکہ آپ کو پڑھنا آتا ہو۔
٭ جوکسی کا نہ بن سکا اسے تو بھی اپنا نہ بنا کیونکہ وہ تیرا بھی نہ بن سکے گا۔
٭ علم ایک ایسا خزانہ ہے جو کوئی بھی چرا نہیں سکتا۔
وقت
تقدیر ہمیشہ ان لوگوں کا ساتھ دیتی ہے جو وقت کی قدر کرتے ہیں ۔ وقت ایک انمول ہیرا ہے اسے کھوکر پانا ناممکن ہے ۔ وقت کبھی بھی کسی انتظار نہیں کرتا ۔ وقت سکھ اور دکھ کا آئینہ ہوتا ہے ۔ وقت زندگی کی کتاب ہے اس کی قدر کرنا سیکھئے۔

TOPPOPULARRECENT