Friday , August 18 2017
Home / بچوں کا صفحہ / اقوال زرین

اقوال زرین

٭ لالچی انسان ہمیشہ پریشانی کا شکار رہتا ہے جبکہ طمانیت ہی سکون بہم پہنچاتی ہے۔
٭ خاموشی سب سے آسان کام اور سب سے نفع بخش عادت ہے۔
٭ بحث و مباحثہ سے احتراز کریں کیوں کہ اس سے کچھ بھی حاصل نہیں۔
٭ کسی کو تکلیف مت دو بلکہ دوسروں کی تکلیف کو اپنی تکلیف جانو۔
٭ صبر و تحمل سے انسان بڑی سے بڑی مشکل پر آسانی سے قابو پالیتا ہے۔
٭ ٹوٹی ہوئی دوستی دوبارہ جڑ تو سکتی ہے لیکن ثابت نہیں رہ سکتی۔
٭ مایوسی ایک دلدل ہے۔ آپ اس میں پہلا قدم رکھتے ہیں، دوسرا قدم آپ کو نہیں رکھنا پڑتا کیوں کہ دلدل کو ہمیشہ پہلے قدم کا انتظار ہوتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT