Monday , August 21 2017
Home / بچوں کا صفحہ / اقوال زریں

اقوال زریں

٭ ماں ایک ایسا سایہ دار درخت ہے جس کا سایہ زندگی کی تھکن دور کرتا ہے۔
٭دانا وہ شخص ہے جو وقت کو دیکھ کر کام کرتا ہے۔
٭ مشکلات کا مقابلہ کرنے کا نام زندگی اور اس پر غالب آجانے کا نام کامیابی ہے۔
٭ حق پرہو تے ہوئے جھگڑے مٹانے کیلئے خاموش ہوجانا بہترین نیکی ہے ۔
٭جو لوگ زندگی کو مقدس فریضہ سمجھ کر صرف کرتے ہیں وہ کبھی ناکام نہیں ہوں گے۔
٭ جن پر نصیحت اثر نہ کرے اس کا دل ایمان سے خالی ہے۔
٭ توبہ ہر حالت میں خوب ہے، مگر جوانی میں خوب تر ہے۔
٭اچھے دوست کا ساتھ مت چھوڑو خواہ وہ تمہیں چھوڑ جائے۔
٭کچھ نہ کرنے سے کچھ کرنا بہتر ہے۔

لفظ لفظ موتی
٭ زندگی بسر کرو ‘ سادگی کے ساتھ
٭ محبت کرو ‘ ہر انسان کے ساتھ
٭ کسی کے کام آو ‘ خلوص کے ساتھ
٭عاقبت سنوارو عبادت کے ساتھ
٭ تاریخ پڑھو ‘ عبرت کے ساتھ
٭ عبادت کرو ‘ عاجزی کے ساتھ
٭جاہلوں کا طریقہ یہ ہیکہ جب ان کی دلیل مقابل کے آگے نہیں چلتی تو وہ لڑنا شروع کردیتے ہیں ۔
٭ دشمن سے ہمیشہ بچو اور دوست سے اسوقت جب وہ تمہاری تعریف کرنے لگے
٭ محنتی انسان کے سامنے پہاڑ کنکر اور کاہل انسان کے سامنے کنکر پہاڑ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT