Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / اقوام متحدہ اصلاحات میں حقائق کی عکاسی ضروری : مودی

اقوام متحدہ اصلاحات میں حقائق کی عکاسی ضروری : مودی

جئے پور ۔ 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پیرس میں تبدیلی ماحولیات چوٹی کانفرنس سے قبل وزیراعظم نریندر مودی نے آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اصلاحات کو تازہ حقائق کا ’’آئینہ‘‘ بنانے کی پرزور تائید کی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی نظام میں توازن پیدا کیا جانا چاہئے۔ اس لئے وسائل کی دولت سے مالامال ممالک کے ساتھ قریبی تعاون ضروری ہے۔ امداد سے زیادہ تجارت کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے ترقی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نئے دور کے آغاز کے دہانے پر ہے جہاں سمندر اور خلاء معیشت کو تحریک دینے والے اہم عناصر بن جائیں گے۔ ان کا مستقل استعمال خوشحالی کی کلید ہوگا۔ ہمیں صاف ستھری برقی توانائی، نئی دوائیں اور غذائی صیانت جو سمکیات سے بالاتر ہوگی، حاصل ہوسکتی ہے۔ انہوں نے پیرس میں ماحولیات کے موضوع پر چوٹی کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ٹھوس اور مؤثر نتائج چاہتے ہیں۔ ہندوستان اور بحرالکاہل کے ممالک کو تبدیلی ماحولیات اور پائیدار ترقی کیلئے متحد ہوکر جدوجہد کرنا ضروری ہے۔

TOPPOPULARRECENT