اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں طالبان کی شرکت کا امکان ختم

   

اقوام متحدہ: افغانستان کے نئے طالبان حکمرانوں کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اپنے ملک سے متعلق بات کرنے یا اس کی نمائندگی کرنے کا امکان نہیں ہے۔ سفارتی ذرائع نے یہ بات بتائی۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابق افغان حکومت کے نمائندے اقوام متحدہ میں اب بھی افغان مشن پر موجود ہیں۔منگل کو انہوں نے اس سیشن میں شرکت کی جس سے امریکی صدر جو بائیڈن نے خطاب کیا تھا۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ وہ اس مشن پر اپنی موجودگی برقرار رکھیں گے جب تک کہ کمیٹی کوئی فیصلہ نہیں لیتی۔15 ستمبر کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو افغان سفیر غلام اسحٰق زئی کی جانب سے ایک مراسلہ وصول ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اور ان کی ٹیم کے دیگر اراکین اقوام متحدہ کے اجلاس میں افغانستان کی نمائندگی کریں گے۔