Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی میانمار تشدد کی مذمت

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی میانمار تشدد کی مذمت

نیو یارک 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کل میانمار کے راکھین ریاست میں جاری تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔میانمار سے تقریبا چار لاکھ روہنگیا مسلمانوں کو بنگلہ دیش کی طرف بھاگنے پر مجبور کردیا گیا ہے ۔15 رکنی سلامتی کونسل نے ایک بیان میں”سیکورٹی مہمات کے دوران تشدد کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا اور رخین ریاست میں جاری تشدد کو ختم کرنے ، امن و امان کا دوبارہ قیام ، شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے فوری اقدامات کرنے کہا ۔اقوام متحدہ میں برطانوی سفیر میتھیو ریکرافٹ نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب سلامتی کونسل میانمار پر بیان دینے متفق ہواہے ۔

TOPPOPULARRECENT