Thursday , October 19 2017
Home / دنیا / اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو موضوع بنانے پاکستان کی کوشش

اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو موضوع بنانے پاکستان کی کوشش

اقوام متحدہ۔ 10 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے اقوام متحدہ کے ایسے پلیٹ فارمس پر پاکستان کی جانب سے وقفہ وقفہ سے مسئلہ کشمیر کو اٹھانے کی مذمت کی جہاں یہ مسئلہ ایجنڈہ کا حصہ نہیں ہے۔ ہندوستان نے کہا کہ پڑوسی ملک تاریخ میں آگے کے راستوں پر پیش قدمی کرنے کے بجائے پیچھے کی طرف لوٹ رہا ہے۔ ہندوستان کے اس ردعمل سے قبل اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا تھا کہ جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کی یکسوئی کے بغیر نوآبادیاتی نظام کے خاتمہ کیلئے اقوام متحدہ کا ایجنڈہ نامکمل رہے گا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی چوتھی کمیٹی میں نوآبادیاتی نظام کے خاتمہ پر بحث کے دوران ملیحہ لودھی نے یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔ اقوام متحدہ میں ہندوستانی کے مستقل مشن میں ناظم الامور سرینواس پرساد نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ایسے مسائل کو اٹھانے کی کوشش کو ہندوستان مسترد کرتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT