Friday , August 18 2017
Home / دنیا / اقوام متحدہ میں پہلی بار دیوالی

اقوام متحدہ میں پہلی بار دیوالی

اقوام متحدہ ۔30اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پہلی بار اقوام متحدہ میں دیوالی منائی گئی ۔ عالمی ادارہ کے ہیڈ کوارٹرس پر خاص طور پر اس موقع پر روشنی کی گئی تھیں ‘ کیونکہ دیوالی روشنیوں کا تہوار ہے ۔ اقوام متحدہ کے سامنے کا حصہ تیز روشنیوں سے معمور کیا گیاتھا ۔ برقی روشنی کے ذریعہ ’’ دیوالی مبارک ‘‘ تحریر کیا گیاتھا ۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ ایک روایتی ’’ دیئے ‘‘ کی تصویر بھی تھی ۔ روشنی کرنے کے علاوہ اقوام متحدہ میں پہلی بار ہندوستان کے سفیر برائے اقوام متحدہ سید اکبر الدین کو ٹوئیٹر پر دیوالی مبارک کا پیغام روانہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT