Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ سید اکبر الدین نے ترنگا پرچم لہرایا

اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ سید اکبر الدین نے ترنگا پرچم لہرایا

نیویارک۔ 16اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندستانی ہائی کمیشن کے حکام نے کل امریکہ کے نیویارک شہر میں ہندستانی برادری کے لوگوں کے ساتھ ہندستان کی آزادی کی 70 ویں سالگرہ جوش و خروش کے ساتھ منائی۔یہاں اقوام متحدہ میں ہندستان کے مستقل نمائندہ اور سفیر سید اکبر الدین نے ترنگا پرچم لہرایا اور قومی ترانہ کے بعد لوگوں سے خطاب کیا۔ وہیں گزشتہ ہفتہ قونصلیٹ جنرل کا عہدہ سنبھالنے والے سندیپ چکرورتی نے بھی اپنے دفتر میں پرچم کشائی کی۔دریں اثنا امریکہ کی راجدھانی واشنگٹن ڈی سی میں سفیر نوجوت سرنا نے قومی ترانہ اور دیگر قومی گیتوں کے دوران ہندستانی پرچم لہرایا۔ہندستانی برادری کے لوگوں نے بھی نیویارک، نیوجرسی اور کنکٹیک کے الگ الگ حصوں میں یوم آزادی دھوم دھام سے منایا اور ہندستان کی آزادی کیلئے اپنی جان قربان کرنے والے جانبازوں کو یاد کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT