Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / اقوام متحدہ نے امرناتھ یاتریوں پر ہوئے حملے کی مذمت کی

اقوام متحدہ نے امرناتھ یاتریوں پر ہوئے حملے کی مذمت کی

اقوام متحدہ۔ 12جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں امرناتھ یاتریوں پر ہوئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس نے حالات پر نظر رکھی ہوئی ہے ۔ان کے ترجمان اسٹیفن درزک نے حملے پر سکریٹری جنرل کی جانب سے رائے زنی کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حالات میں عام لوگوں کی ہلاکت قابل مذمت ہے ۔حملے کا ماسٹر مائنڈ پاکستان جنگجو ہونے کی حقیقت کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ وہ محض عام لوگوں کی ہلاکت پر رائے زنی کریں گے ۔درزک نے کہاجو کچھ ہوا وہ یقینی طور پر قابل مذمت ہے ۔ہم نے حالات پر سخت نظر رکھی ہوئی ہے ۔یاد رہے کہ اتوار کی شب اننت ناگ میں سلامتی دستوں کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے میں سات امرناتھ یاتری ہلاک ہوگئے تھے اور تین پولیس والوں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT