Sunday , July 23 2017
Home / دنیا / اقوام متحدہ نے ایران حملوں کی مذمت کی

اقوام متحدہ نے ایران حملوں کی مذمت کی

اقوام متحدہ ۔ 8 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے ایران میں ہوئے دہشت گرد حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اس بات پر زور دیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے نہ صرف متحد ہوجائیں بلکہ موثر حکمت عملی بھی اپنائیں ۔ گوٹیرس  کے ترجمان نے کل ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکریٹری جنرل نے دہشت گرد حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ یاد رہے کہ پارلیمنٹ کی عمارت اور انقلابی رہنما مرحوم آیت اللہ روح اللہ خمینی کے مزار کو نشانہ بنانے کے بعد 13 افراد کے ہلاک ہونے اور 46 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ گوٹیرس نے کہا کہ جو لوگ بھی ان حملوں میں ملوث ہیں انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے جس کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ دنیا کے تمام ممالک متحد ہوجائیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT