Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / اقوام متحدہ نے درگاہ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی

اقوام متحدہ نے درگاہ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی

اقوام متحدہ ،17فروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری اینٹونیو گٹیرس نے پاکستان کی ایک درگاہ میں کل ہوئے خودکش حملے کی سخت مذمت کی ۔مسٹر گٹیرس کے ترجمان نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہاکہ اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری نے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں بین الاقوامی اور انسانی حقوق کے معیارات کے مطابق تعاون دے گا۔بیان کے مطابق مسٹر گٹیرس نے حملے کے ذمہ دار لوگوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کا اعلان کیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں سندھ صوبے کے سہوان شہر میں کل ایک درگاہ میں خودکش حملے میں کم از کم 72افراد ہلاک ہوگئے اور تقریباً 200افراد زخمی ہوئے ہیں۔دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ نے حملے کی ذمہ داری لی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT