Monday , August 21 2017
Home / عرب دنیا / اقوام متحدہ نے عرب اتحاد کو یمن سے متعلق بلیک لسٹ گروپ سے نکال دیا

اقوام متحدہ نے عرب اتحاد کو یمن سے متعلق بلیک لسٹ گروپ سے نکال دیا

دبئی،7جون (یواین آئی)سعودی عرب کی طرف سے سخت تنقید کے بعد اقوام متحدہ نے اپنے سابقہ فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے یمن میں دستوریحکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب ممالک کے فوجی اتحاد کو یمن میں انسانی حقوق کی پامالیوں بالخصوص بچوں کے قتل عام کے مرتکب گروپوں سے نکال دیا ہے ۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سکریٹری جنرل بان کی مون کی ہدایت پر عرب اتحاد کو یمن میں بلیک لسٹ گروپوں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے ۔ قبل ازیں اقوام متحدہ کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں سعودی عرب اور دیگر عرب اتحادیوں کو یمن میں بچوں کے قتل اور انسانی حقوق کی پامالیوں میں قصور وار قرار دیا گیا تھا۔ اس پر سعودی عرب کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا تھا۔عرب اتحاد کو بلیک لسٹ گروپ سے نکالے جانے کے بعد قوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی نے کہا کہ منطق، دلیل اور درست معلومات نے بان کی مون کو اپنا فیصلہ تبدیل کرنے پرمجبور کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عرب اتحاد کو بلیک لسٹ گروپوں سے نکالے جانے کا فیصلہ قطعی ہے ۔ اس پر نظرثانی نہیں کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT