Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / اقوام متحدہ ٹیم کا دورہ شی ٹیم اور بھروسہ سنٹر

اقوام متحدہ ٹیم کا دورہ شی ٹیم اور بھروسہ سنٹر

شعبوں کی ستائش ، اڈیشنل ڈی سی پی کرائمس شریمتی سواتی لکھرا سے ملاقات
حیدرآباد 18 اگسٹ (سیاست نیوز) اقوام متحدہ کی 6 رکنی ٹیم نے حیدرآباد سٹی پولیس کی ’’شی ٹیم‘‘ اور ’’بھروسہ سنٹر‘‘ کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس کرائمس شریمتی سواتی لکھرا کی قیادت میں اقوام متحدہ کے شعبہ خواتین سے تعلق رکھنے والی مس نورا الگیر اور مسٹر اواس سرمد نے خواتین کے تحفظ اور انسداد ہراسانی کے لئے قائم کردہ شی ٹیم کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مذکورہ ٹیم نے حیدرآباد سٹی پولیس کے عہدیداروں سے تبادلہ خیال کیا اور خواتین کے تحفظ کے لئے قائم کئے گئے اِس خصوصی شعبہ کی ستائش کی۔ بھروسہ سنٹر میں فیملی کونسلنگ رومس، ویڈیو کانفرنسنگ، میڈیکل اور لیگل کے علاوہ بچوں کے لئے بھی کونسلنگ سنٹرس موجود ہیں جس سے اقوام متحدہ کی ٹیم متاثر ہوئی۔ اس موقع پر نورا الگیر نے حیدرآباد سٹی پولیس کی خواتین کے تحفظ کے لئے قائم کئے گئے بھروسہ سنٹر کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ یہ سنٹر نمایاں ہے جو قابل تعریف ہے۔

TOPPOPULARRECENT