Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / اقوام متحدہ کا حلب میں جنگ بندی کا خیر مقدم

اقوام متحدہ کا حلب میں جنگ بندی کا خیر مقدم

جنیوا، 19 اگست (رائٹر) اقوام متحدہ نے شام کے شہر حلب میں 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی روس کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے جنگ زدہ علاقوں میں امدادی سامان بھیجنے میں آسانی ہو جائے گی۔حلب اس وقت شام کی لڑائی کا اہم مرکز بنا ہوا ہے ۔ روس نے اس شہر میں عارضی جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے ۔مشرقی حلب میں ہوائی حملے کی وجہ سے تباہ مکانوں کے ملبے سے گرد وغبار میں سنے ایک بچے کو نکالے جانے اور اس کی تصاویر شائع ہونے کے بعد جنگ بندی اور مصیبت میں پھنسے لوگوں کو امدادی سامان پہنچانے کی زیادہ ضرورت محسوس کی جانے لگی ہے ۔مغربی سفارت کاروں نے روس کے اس اعلان کا نگرانی کرنے کے ساتھ خیر مقدم کیا ہے ۔ انہوں نے جنگ بندی کے سلسلے میں ماسکو کے ارادے پر بھی سوالات کئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے نمائندے اسٹیفن آر مستورا نے پہلے 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی تجویز پیش کی تھی۔اقوام متحدہ باغیوں مشرقی حلب اور حکومت کے زیرقبضہ مغربی حلب میں میڈیکل اور دیگر سازوسامان پہنچانا چاہتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT